بھٹکل:5/جنوری (ایس او نیوز)مرڈیشورمیلےکے دوران باکڑا دکانوں اور ثقافتی پروگراموں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی پانبدی کی بھٹکل ناگریک ویدیکے نے مذمت کرتے ہوئے بھٹکل اے سی کو میمورنڈم سونپا۔
ویدیکے کے ممبران نے بھٹکل اے سی کے ذریعے ضلع ڈی سی کو میمورنڈم سونپتے ہوئے کہاہے کہ مرڈیشور میں عرصہ سے میلے کا انعقاد ہوتارہاہے۔ یہ ایک مذہبی پروگرام ہے، ہزاروں بھگت میلے میں شریک ہوتے ہیں تو بیوپار وغیرہ ضروری ہوجاتاہے، ان حالات میں ضلع ڈی سی کوئی عوامی نوٹس جاری کئے بغیر راست پابندی عائد کرنا صحیح نہیں ہے، میلے کے دوران دکانوں پرلگائی گئی پابندی ہٹائی نہیں گئی تو سخت احتجاج کے دھمکی میمورنڈم میں دی گئی ہے۔ اس موقع پر صدر پاسکل گومس، رویندر نائک، ناگیش دیواڑیگا، سکرپا نائک، سومیا گونڈ وغیرہ موجود تھے۔ اے سی منجوناتھ نے میمورنڈم حاصل کیا۔